ابنا: افغان صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ اگرامریکہ نے امریکہ نے افغان صدرکرزائی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان بات چیت میں کئے گئے وعدے پورے کردئیے توافغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ کابل سے افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ جان کیری نے کرزائی کو طالبان کے جھنڈے اور دفتر پر نصب پلیٹ ہٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔افغان حکومت کی حمایت کے لیے امریکہ باضابطہ خط جاری کرےگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط ماننے کے بعدطالبان شدت پسندوں سے مذاکرات میں شمولیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس سے قبل افغان حکومت نے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا۔......./169
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432197
افغان صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ اگرامریکہ نے امریکہ نے افغان صدرکرزائی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان بات چیت میں کئے گئے وعدے پورے کردئیے توافغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔